شاہین عتیق: حوا کی دو بیٹیوں کو اغوا کر کے ان کی ویڈیو بنانے اور زیادتی کرنے پر الگ الگ کیسوں میں دو متاثرہ لڑکیاں انصاف کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئیں۔
ایڈییشل سیشن جج ہما عمبرین کی عدالت میں دیپال پور کی نورین فاطمہ کو پیش کیا گیا۔ نورین فاطمہ کو فیکٹری ایریا سے دو ملزمان حسن اور حسین نے بہن شہر بانو سمیت اغوا کر کے ماڈل ٹاون لے گئے۔مزاحمت پراس کی بازو توڑ دیا لیکن وہ اس کے باوجود ماڈل ٹاون سے بھاگ کر گھر آ گئی۔ نورفاطمہ کا کہنا تھا کہ اس کی بہن شہر بانو اس کے قبضے میں ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر کی عدالت میں ماڈل بازار میں سبزی فروخت کرکے گھر والوں کا پیٹ بھرنے والی لڑکی رمشاء کو امجد سعید ایڈووکیٹ کو پیش کیا۔ رمشاء کا کہنا ہے کہ اس کو شان اور عابد نے اغوا کیا اس سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ۔
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے رمشا کیس کے ملزم عابد کی ضمانت خارج کر دی ۔جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ہما عمبرین نے فاطمہ نورین کی درخواست پر فیکٹری ایریا پولیس سے دو دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔