(سٹی42) وزیراعظم عمران خان کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے بعد سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے بعد سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بھارت روانہ ہوگئے، تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے انہیں الوداع کیا۔ اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ وہ یہاں سے پیار اور عزت لے کر جا رہے ہیں، پاکستانیوں نے جو محبت دی وہ تا عمر یاد رہے گی۔
بھارت روانگی سے قبل نامزد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کوسانوسٹرہ ہوٹل میں ملاقات کی ، ملاقات میں چوہدری سرور کی اہلیہ بھی موجود تھی۔ اس موقع پر نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی مہمان نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے بہت عزت اور پیار دیا ہے، بہت مالامال محسوس کررہا ہوں۔ کرکٹ میچ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان فاصلوں کو مٹانا ہے۔
ملاقات کے بعد نوجوت سدھو لاہور کے قدیمی ٹیکسالی گیٹ پہنچے جہاں سے روائتی جوتی بھی خریدی اور مداحوں کے ساتھ تصاویر اور سلفیاں بھی بنوائی۔
ویڈیو دیکھیں