سٹی42: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کےساتھ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 227 رنز بنائے۔ 20 اوورز میں زلمی کے 7 بیٹر آؤٹ ہوئے۔
آج پاکستان سپر لیگ نے 8 ویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔ ٹاس زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے جیت لیا تھا، انہوں نے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ خود بابر کے لئے تباہ کن ثابت ہوا کہ وہ دوسرے اوور کی پہلی گیند پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ آج کے میچ میں بھی وہ رنز نہیں بنا سکے۔ ان کا سکور صرف 2 رنز تھا۔ زلمی کے دوسرے اوپنر صائم ایوب بھی 2 رنز بنا کر پہلے اوور کی چوتھی بال پر کلین بولڈ ہوئے تھے۔
دونوں اوپنرز کی دو اوورز میں وکٹیں گر جانے کے بعد حارث اور ٹام کوہلر کیڈمور نے زلمی کو سنبھالا اور نسبتاً سٹرونگ پارٹنر شپ کے ساتھ مجموعہ کو 84 رنز تک لے گئے۔ آٹھویں اوور میں حارث عبید شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئےتو ان کا سکور 45 تھا۔ انہوں نے یہ سکور 21 گیندوں سے کیا۔
کیڈمور 14 ویں اوور مین آؤٹ ہوئے تو زلمی کا مجموعہ 137 ہو چکا تھا۔ کیڈمور 30 گیندوں سے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث کے جانے کے بعد حسین طلعت نے کیڈمور کے ساتھ مل کر رن ریٹ کو برقرار رکھا۔
حسین طلعت نے 37 رنز بنائے۔ مائیکل اوورن 34 اور عبدالصمد 40 رنز کا اضافہ کر کے گئے۔ الزاری جوزف 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانق کے ڈیوڈ ولی، مائیکل بریس ویل اور عبید شاہ کو دو دو وکٹیں تو ملیں لیکن تینوں کی اکانومی9 سے زیادہ رہی۔
سب سے زیادہ مہنگا باؤلر عاکف جاوید تھے جنہیںتین اوورز میں 17 کی ایوریج کے ساتھ 52 رنز پڑے۔
اسامہ میر بھی مہنگے باؤل رہے، انہین 4 اوورز میں 51 رنز پرے اور وکٹ بھی کوئی نہ ملی۔
صرف افتخار مار کھانے سے بچے، ان کے ایک اوور میں 5 رنز پڑے۔