سٹی42: پشاور زلمی کے ملتان سلطانز کے ساتھ کروشیل میچ میں پہلے دو اوورز میں پشاور زلمی کی دو وکٹیں گر گئیں۔ پہلے اوور میں صائم ایوب کلین بولڈ ہوئے، دوسرے اوور کی پہلی بال پر کیپٹن بابر اعظم بھی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دو وکٹیں گرنے کے بعد ون ڈاؤن کوہلر کیڈمور اور ٹو ڈاؤن بیٹر حارث نے4چھکے اور تین چوکے لگا کر زلمی کو ظلم کا شکار ہونے سے کسی حد تک بچا لیا۔ چار اوورز کے اختتام پر زلمی کا سکور 37 ہو گیا ۔
پانچویں اوور کے اختتام پر زلمی ... بنا چکے ہیں۔ حارث 21 اور کوہلر کیڈمور 19 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب پہلے اوور کی چوتھی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ وہ بریس ویل کی گڈ لینتھ پر ٹپہ کھا کر باہر نکلتی بال سے ڈٓج ہو گئے اور بال پہلی وکٹ کو اڑاتی وہئی نکل گئی۔
پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہیں۔ پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظ نے ٹاس جیت کر خود پہلے بیٹنگ کرنے کا فیسلہ کیا۔ اس وقت زلمی کے اوپنر وکٹ پر آ رہے ہیں۔ بابر اعظم کے ساتھ صائم ایوب اوپننگ کے لئے آئے اور صائم نے پہلی بال پر سنگل بنائی تھی۔ صائم ایوب اور بابر اعظم نے پہلی تین گیندوں سے تین سنگل بنائے تھے۔
صائم کے بعد ون ڈاؤن بیٹر کوہلر کیڈمور آئے۔
بابر اعظم کو ولی کا سامنا کرنے کے لئے موقع ملا تو بابر پہلی ہی گیند پر ایل بھی ڈبلیو ہو گئے۔ بابر اعظم نے امپائر کےایل بی ڈبلیو دینے پر ری ویو لیا لیکن ری ویو میں بھی وہ آؤٹ قرار پائے۔
ملتان سلطانز کا باؤ لنگ اٹیک
ملتان سلطانز کے کیپٹن محمد رضوان نے پہلا اوور کرنے کے لئے بال مائیکل بریس ویل کو دی، انہوں نے اوور کی چوتھی گیند پر سپر اوپنر صائم ایوب کو کلین بولڈ کر دیا۔
رضوان نے دوسرے اوور کے لئے بال ڈیوڈ ولی کو دی، ولی نے پہلی ہی گیند پر بابر اعظم کو پویلین پہنچا دیا۔
دونوں ٹیموں کے لئے اہم میچ
آج کا میچ پشاور زلمی ور ملتان سلطانز دونوں کے لئے اہم ہے۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل سیزن ٹین کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہیں۔ انہوں نے اب تک کوئی میچ نہیں جیتا