ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی

 وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف نے کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ 

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کئیل داس نے وزیراعظم کے رابطے پر اظہار تشکرکیا ۔

قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد نے ڈنڈوں اور ٹماٹروں کے ساتھ حملہ کیا۔