سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ تو کھیلے گی لیکن ہماری ٹیم کوئی میچ کھیلنے کے لئے بھارت نہیں جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق بھارت نے نیوٹرل وینیو پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچ کروانے کا انتظام کرنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی قومی ویمنز ٹیم سے ملاقات کیلئےایل سی سی اے گراؤنڈ پر گئے۔
محسن نقوی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم س کی ارکان سے ملاقات کی اور انہیں ویمنز ورلڈ کپ کیلئےکوالیفائی کرنے پر مبارکباد
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم انڈیا کھیلنے نہیں جائے گی۔
محسن نقوی نے کوالیفائر میں ویمنز ٹیم کی مسلسل کامیابیوں پر کہا، ہر ٹیم، وہ کرکٹ ہے یا کوئی اور جب ایک ہو کر کھیلیں تو یہی رزلٹ ہوتا ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ویمن کرکٹرز کو انعام ملے گا وہ ان کا حق ہے۔
سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا، بھارت ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا میزبان ہے اس نے فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں (کون سے نیوٹرل وینیو پر) پر کھلائے گا۔ لیکن پاکستان کھیلنے کےلئے بھارت نہیں جائے گا۔ جب معاہدہ ہے تو معاہدہ ہی چلے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا، چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی ہیں تو پھر ایک ٹریک پر ائٓے۔ اسی طرح انڈر 19 شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔
محسن نقوی نے سوالات کے جواب میں بتایا کہ قومی ٹیم کے کوچ کے حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلہ ہو گا۔
عاقب جاوید کو عارضی طور پر کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی۔
محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ وویمن کرکٹ کے حوالے سے کچھ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ جلد آگاہ کریں گے۔