سٹی 42 : پی ایس ایل 10 کے آج ہونے والے میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہو گا، دونوں بغیر کسی فتح کے دو دو میچ کھیل چکی ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا ۔
راولپنڈی میں مطلع جزوی ابر آلود بتایا گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج رات میں بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔