ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  تمام صوبائی وزیر کرپشن کر رہے ہیں، گورنر کی گواہی

، Public Tax Money, corruption, whistle blower NAB, Govwrnor Faisal Kareem Kundi, Nazir Dhoki, Pakistan Peoples Party, KPK government, Ali Amin Gandapur
کیپشن: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کرینم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبہ کے تمام وزیر کرپشن کر رہے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی آج نیب کا نام لے کر یہ سوال کرنے پر بھی مجبور پائے گئے کہ آخر اس کرپشن  کے طوفان پر نیب خاموش تماشائی کیوں ہے۔ 
  تمام صوبائی وزیر کرپشن کر رہے ہیں، گورنر کی گواہی
، Public Tax Money, corruption, whistle blower NAB, Govwrnor Faisal Kareem Kundi, Nazir Dhoki, Pakistan Peoples Party, KPK government, Ali Amin Gandapur
  تمام صوبائی وزیر کرپشن کر رہے ہیں، گورنر کی گواہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  گورنر نے گواہی دے دی کہ صوبہ کے تمام وزیر اور  ان کے ماتحت تمام ادارے کرپشن کر رہے ہیں۔

گورنر کی صوبائی وزیروں کے بدعنوان ہونے کے متعلق گواہی پشاور سے آئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم نے انکشاف  کیا ہے کہ خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں،  پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر کرپشن کےالزامات لگا رہے ہیں۔ ہمارے صوبے کے پیسوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف این آر او کے لیے لوگوں کے پاؤں پڑ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے، وہ اچھے بچوں کی طرح اسے پورا کرتے ہیں، دیکھتے ہیں اب وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے۔

Caption    گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور میں میڈیا کے نمائندوں کے  سامنے پبلک ٹیکس منی  کو کرپشن میں اجاڑے جانے  کے واقعات پر پھٹ پڑے، انہوں نے نیب سے سوال کیا کہ وہ اس کرپشن کے طوفان پر خاموش کیوں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر لیڈر نذیر ڈھوکی بھی اس گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ موجود تھے۔ 

نیب خاموش ہے!

گورنر نے بتایا کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام کے  ٹیکس کے پیسے جلسے جلوسوں میں اڑا دیے، پی ٹی آئی کے وزرا ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں اور نیب خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ خود اپنے آپ پر الزمات لگا رہے ہیں، لیکن نیب اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) خاموش ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  وزیراعظم کو ایک بار پھر پشاور آنے کی دعوت دیتا ہوں، وزیراعلیٰ کسی سے بات چیت نہ کرنےکی ہٹ دھرمی چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کرم میں 25 کلومیٹر  سڑک کا ٹکڑا تک نہیں کھول سکتی اور اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔