ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر؛ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر؛ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے آج ہونے والے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو  7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

بنگلہ دیش ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے 179 رنز کا ہدف 40 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ 

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 69, سدرہ امین نے 37 رنز بنائے، عالیہ ریاض 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ اقبال نے تین،  فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹیں لیں۔ 

پاکستان ویمنز ٹیم ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی۔