سٹی 42 : سول انٹیلیجنس ایجنسی اور سی ٹی ڈی نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے میڈیا سیل کا رکن گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کی ویڈیوز بنا کر خوف پھیلانے والا ملزم حسن گرفتار کرلیا گیا، گرفتار حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم نے جناح کنونشن اور دیگر مقامات پر ویڈیوز بنائی ۔
سول انٹیلیجنس ایجنسی اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حسن کو گرفتار کیا۔ حسن کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔