ملک اشرف:ضلعی عدالتوں میں 12 لاکھ سے زائد زیر التواء مقدمات اور سات سو سے زائد ججز کی کمی کا معاملہ ، مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لیے سول ججز کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی ،ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سول ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی ، تعلیمی قابلیت بی اے ایل ایل بی اور دو سالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے وکلاء درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور تحریری امتحان پاس کرنے والوں کو انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا ، چیف جسٹس جسٹس مس عالیہ نیلم ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل انٹرویوز لینے والی کمیٹی کی سفارش پر امیدواروں کی تقرر کی منظوری دیں گی ۔ذرائع کے مطابق نئے سول ججز کی بھرتی سے زیرالتوا مقدمات نمٹانے میں مدد ملے گی۔