پنجاب حکومت کا اسٹامپ ڈیوٹی ایکٹ 1899 میں ترمیم کرنےکا فیصلہ

19 Apr, 2025 | 02:55 PM

راودلشاد:اسٹامپ ڈیوٹی ترمیم ایکٹ 2025 کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش، اسٹام ڈیوٹی ایکٹ کا ترمیمی مسودہ 2025 پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد، سٹینڈنگ کمیٹی دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کا تخمینہ کم لگنے پر کمشنر کے اختیارات وسیع کرنے کی تجویز، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی قیمت کم تعین ہونے پر کمشنر کو اپیل دائر ہو سکے گی،کمشنر 15روز میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔
پہلےکمشنرکےپاس صرف منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکاتخمینہ زیادہ لگنےپردرخواست دائرہوسکتی تھی، اس سے قبل غیر منقولہ جائیداد کی قیمت کم لگنے پر اپیل کا کوئی آپشن نہیں تھا، ڈسٹرکٹ کلیکٹرزکی مبینہ غلطی شہریوں کو بھگتنا پڑتی تھی۔
شہری غیر استعمال شدہ اسٹامپ پیپر کا ری فنڈ بھی حاصل کر سکیں گے، شہری 2 سال تک اسٹامپ پیپر استعمال نہ کرنے کی صورت میں ری فنڈ حاصل کر سکیں گے
بورڈ آف ریونیو 2 سال کے اندر غیر استعمال شدہ اسٹامپ پیپر کے ری فنڈ کی پابند ہو گی۔

مزیدخبریں