ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، سمابیہ طاہر،راجا بشارت، سمیع ابراہیم کی ضمانتیں خارج ہو گئیں

November 26 violence case, Anti Terrorism Court of Rawalpindi , Raja Basharat, Sanam Javid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر 2024 کو  تشدد ، گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت 16 ملزموں کی  ضمانتیں  خارج کر دیں۔ صحافی سمیع ابراہیم  کی بھی ضمانت خارج ہو گئی۔

 26  نومبر کو اسلام آباداور راولپنڈی میں تشدد، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات میں ملزموں کی  ضمانت کی درخواستوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ ان سب کی عبوری ضمانتیں ہوئی تھیں۔ اب وہ مقدمہ کی سماعت اور تفتیش میں پیش نہیں ہو رہے۔

سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ملزم چار ماہ سے عدالت کی دی ہوئی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں۔

 یہ تمام ملزم تفتیش کے عمل میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور عبوری ضمانت کی رعایت کا بھی انہوں نے ناجائز استعمال کیا۔

پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نظیریں بھی عدالت میں پیش کیں جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانتیں خارج کردیں۔

جن ملزموں کی ضمانتیں  خارج ہوں گئیں، ان میں سابق صوبائی راجہ بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، سیمابیہ طاہر، تیمور مسعود، فہد مسعود، سعد علی خان، راجہ ناصر محفوظ، جاوید کوثر، شہباز احمد، نادیہ خٹک، عمر تنویر بٹ، بابر لودھی، نثار خان، عبدالوحید جبکہ صحافی سمیع ابراہیم شامل ہیں۔

ان سب کیخلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer