ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹا پور پولیس کی کارروائی، 2 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

باٹا پور پولیس کی کارروائی، 2 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: باٹا پور پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت احتشام اور ولید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے 3 موٹرسائیکلیں، پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بازاروں میں بغیر لاک کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹرسائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں۔

 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔