ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی یونین پاکستان کاشراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیامیں استحکام کی آواز بھی ہے:مریم نواز

یورپی یونین پاکستان کاشراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیامیں استحکام کی آواز بھی ہے:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ مریم نواز سےیورپی یونین کےپارلیمانی وفدبرائےجنوبی ایشیا کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی،تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کیلئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا یورپی یونین پارلیمانی وفدکی آمددوطرفہ مضبوط،پُرامن،دوستانہ تعلقات کامظہرہے،پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماددوستی کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے،یورپی یونین کوپاکستان کاشراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیامیں استحکام کی آواز بھی ہے۔
پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے،سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں،پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہے،یورپی یونین کے وفد نے پنجاب حکومت کے اختراعی اقدامات کو سراہا۔