ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ پولیس کی کارروائی، 48 گھنٹوں میں 11 ملزمان گرفتار

گلبرگ پولیس کی کارروائی، 48 گھنٹوں میں 11 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گلبرگ پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 6 منشیات فروش، 3 ہوائی فائرنگ اور 2 پتنگ باز شامل ہیں۔

منشیات فروشوں کو ایف سی کالج کے عقب، جام شیریں پارک اور سنٹر پوائنٹ کے علاقوں سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کو دوران پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس، 450 گرام آئس، 95 لیٹر شراب، ناجائز اسلحہ، پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔