ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز عسکری مہوش حیات، احسن خان کی فین

بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز عسکری مہوش حیات، احسن خان کی فین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید زبیر راشد: بھارتی اداکارہ ممتاز عسکری پاکستانی اداکارہ مہوش حیات، احسن خان کی فین، بالی ووڈ اداکارہ نے اداکارہ مہوش حیات اور احسن خان کی جوڑی کو لاجواب قرار دیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی کی نامور اداکارہ ممتاز عسکری پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور احسن خان کی گرویدہ نکلیں، اپنی ویڈیو میں میں اعتراف کیا کہ ڈائن سیریز میں مہوش حیات نے اچھاکام کیا۔

احسن خان کی پہلے بھی دو، چار سیریز دیکھی ہیں وہ ایک اچھےا داکار ہیں، اس سیریز میں بھی انہوں نےبہت اچھا کام کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ ممتاز عسکری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہوش حیات نے ممتاز عسکری کی یہ ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤںٹ پر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ میں واقعی بے حد عاجز اور فخر محسوس کررہی ہوں کہ لیجنڈری اداکارہ ممتاز جی کی طرف سے اتنے محبت بھرے  الفاظ ملے۔

 اُن کی تعریف میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ وہ خود ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی یادگار اداکاری سے نسلوں کو متاثر کیا ہے، ان کا میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔