ویب ڈیسک: فلسطینیوں کے حق میں بولنے پر امریکی امیگریشن نے 1500 کے قریب طلبہ کے ویزے منسوخ کر دئیے۔
طلبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج میں شرکت کی تھی، ایسے طلبہ کے بھی ویزے منسوخ کئے گئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ کی حمایت کی، امریکی حکومت کا الزام ہے کہ ان طلبہ نے کیمپس میں یہود دشمنی اور حماس کی حمایت کی۔
طلبہ، وکلا اور سماجی کارکنوں نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا۔