زین مدنی: لاہور کے تمام نجی تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے پر وارننگ نوٹسز جاری کردیئے گئے ۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے لاہور میں 10 سے زائد تھیٹر ہالز ہو گئے ہیں جن میں سے اکثر ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے، مانیٹرنگ ٹیموں کو پابندی نہ کرنے والے تھیٹرز کی رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ۔