ملتان میں ٹرین اور بس کا تصادم، چھ افراد زخمی

19 Apr, 2024 | 10:14 PM

سٹی42: ملتان  میں کچا پھاٹک کے قریب  پاکستان ایکسپریس ٹرین کو مسافر بس کے ساتھ حادثہ پیش آ گیا۔ 

ٹرین اور بس کے تصادم میں 6  افراد زخمی  ہو گئے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو اہلکاروں نے   3 کو موقع پر طبی امداد  دی۔  ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 زخمیوں میں 3 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں ۔

 بس کے ٹاٹر ریلوے ٹریک کے اوپر پھنس جانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔زیادہ نقصان اس لئے نہیں ہوا کہ بس کے ریلوے ٹریک پر پھنس جانے کے بعد ٹرین  کے آنے سے قبل  ہی بس سے تمام مسافر اتر چکے تھے ۔ 

مزیدخبریں