کینال روڈ پر بس سٹاپس کی حالت ابتر ہو گئی

19 Apr, 2024 | 09:04 PM

اقصیٰ سجاد:  کینال روڈ پر  بس سٹاپس کی حالت خراب ہونے لگی۔  مسافروں کے لئے رکھے گئے بینچ زنگ آلود بہو گئے اور ٹائلز عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
بس سٹاپس کی ابتر صورتحال سے  تمام مسافروں اور سب سے زیادہ یہ بس سٹاپس استعمال کرنے والے کالج اور یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کو دِقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بارشوں کے موسم میں بس سٹاپ پر پانی جمع ہونا معمول بن گیا ہے۔ راہگیروں کو بغیر چھت کے بس سٹاپ پر بسوں اور رکشوں کا انتظار کرنا پرتا ہے۔

طلباء اور مسافروں کا کہنا ہے کہ بس طویل انتظار کرنے کے بعد آتی ہے، گرمی کا موسم سر پر ہے،  ان حالات میں بس سٹاپ پرنہ بیٹھنے کی جگہ ہے نہ ہی کھڑے ہونے کی۔ بارش میں ہم بھیگتے ہوئے سٹاپ پر بس کا انتظار کرتے ہیں ۔۔

متاثرہ شہریوں نے انتظامیہ سے بس سٹاپس کی حالت بہتر کر انے کا مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں