ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار وفد کی ملاقات ہوئی۔ ترک وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے. پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجود استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں.
ملاقات میں ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی، سی ای او ٹرمینل YAPI جنک جوشکن(Cenk Coskun) اور دیگر ترک و پاکستانی اہلکار شریک تھے. اس کے علاوہ وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے اس موقع پر شرکت کی.
وفد نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا.