ایف آئی اے کی کارروائی ، دو انسانی سمگلرز گرفتار

19 Apr, 2024 | 07:36 PM

عرفان ملک: ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں سید محمد ارشد اور جنید اقبال شامل ہیں۔ گرفتار ملزم سید محمد ارشد کو لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا جبکہ جنید اقبال کو فیروزپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جس پر تحقیقات کا آغاز بھی جاری ہیں۔

مزیدخبریں