مومنہ اقبال کو کرکٹرز کیا میسج کرتے ہیں، اداکارہ نے بیان کی وضاحت کر دی

19 Apr, 2024 | 07:36 PM

سٹی42:  پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی.  مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں  انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھی کرکٹرز کی جانب سے میسجز موصول ہوئے ہیں، انہوں یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں شادی شدہ کرکٹرز بھی پیغامات بھیجتے ہیں۔

اب اداکارہ نے اپنے اس بیان سے متعلق فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ پر اپنی ایک سٹوری میں وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔مومنہ نے لکھا کہ میں نے کرکٹرز کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی، میری بات کو لے کر کچھ سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے جو نام کمانا تھا کما چکے اس لیے اب میں نے سوچا کہ میں کچھ وضاحت کردوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا تھا اور نہ ہی کسی سے متعلق کوئی غلط بات کی تھی، لوگ فضول میں تنازعات پھیلا رہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کوئی چھیڑتا تو میں خود اسے دیکھ لیتی اس لیے لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں، کبھی اچھی باتیں بھی کرنی چاہئیں اور لوگ ان معاملات پر بولیں جہاں بولنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں