پہلی چیف منسٹر بیس بال چیمپئین شپ؛ دوسرے روز دلچسپ مقابلے

19 Apr, 2024 | 07:19 PM

رانا آذر نور :  پہلی چیف منسٹر پنجاب بیس بال چیمپئن شپ جاری ہے۔  دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال مہمان خصوصی تھے۔
ایف سی کالج میں بیس بال کامیلہ جار ی ہے۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ بوائز کے مقابلوں میں ملتان مسٹینگز نے فیصل آباد فالکنز کو دو کے مقابلے میں پانچ پوائنٹس سے شکست دی۔ خواتین کے میچ میں فیصل آباد فالکنز نے ملتان مسٹینگز کو گیارہ۔ تین سے ہرایا۔

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھرنے دوسرے روز کے میچز کا افتتاح کیا۔۔انہوں نے کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی کیا۔۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب پرویز اقبال بھی ہمراہ تھے۔
پاکستان بیس بال فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر معظم علی خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں بیس بال کا مستقبل روشن نظر آ رہاہے۔
بیس بال لیگ میں غیر ملکی کوچز بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کے جائزے کیلئے موجود ہیں۔ فائنل میچز  21 اپریل کو ہوں گے۔

مزیدخبریں