مظفرآباد میں جہلم ویلی روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی۔
مظفرآباد سے آنے والی اطلاعات کے مطابق جہلم ویلی روڈ پر سبڑی کے مقام پر ہلکی بارش کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو گئی جس کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے محکمہ شاہرات نے اس علاقہ میں سفر کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گڑھی دوپٹہ ، ہٹیاں بالا اور چکوٹھی کے لئے متبادل ٹریفک روٹ استعمال کریں۔
جہلم ویلی روڈ پر سڑک س کے بلاک ہو جانے والے حصہ سے مٹی کے تودے ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری لینڈ سلائئڈ کے مقام پر پہنچا دی گئی ہے۔
مظفرآباد، گردونواح کے علاقوں، جہلم ویلی اور نیلم ویلی میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔