ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ  برطرف

19 Apr, 2024 | 06:17 PM

سٹی42: وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل  شعیب کھوسو  کا کنٹریکٹ فوری طور  پر ختم کر کے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ 

شعیب کھوسو پر جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کی انکوائری جاری ہے۔

انہیں فوری طور پر ہٹانے کے لئے کنٹریکٹ ایگریمنٹ میں درج ایک ماہ کے نوٹس کے عوض ایک ماہ کی تنخواہ دی گئی ہے۔ وہ  ایم پی ٹو گریڈ میں ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی پوسٹ پر  اپوائنٹ ہوئے تھے۔

کیبنٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی پی سی کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور الحق  کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں