مبارک حسین اعوان: ضلع جہلم ویلی کی تحصیل چکار کے نواحی علاقے کڑلی ہڑیالہ میں آسمانی بجلی گر گئی۔
آسمانی بجلی گرنے سے دو منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا، مکین گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سےمعجزانہ طور پر بچ گئے، البتہ لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔