سٹی42: احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔
احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔
وکلاء نے حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہونے کی بنیاد پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک دن کی حاضری معافی کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے ۔