مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

19 Apr, 2024 | 05:05 PM

Ansa Awais

سٹی42: انٹربینک میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 31 پیسے کا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 278روپے 44 پپسےپر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ انٹربینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے اضافے سے  279.68 روپے کا ہوگیا ، یورو 60 پیسے کمی کے بعد 295.60 روپے ، برطانوی پاونڈ 1.11 روپے سستا ہوکر 345.38  روپے ، امارتی درہم 1 پیسے بڑھ کر 75.81 روپے جبکہ سعودی ریال 2 پیسے کمیسے 73.89 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں