جمال الدین جمالی: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک کی توسیع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا۔