ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کےاسرائیل کی طرف سے ایران پر حملوں کے دعوے , ایرانی کمانڈر کا بیان بھی سامنے آگیا

امریکا کےاسرائیل کی طرف سے ایران پر حملوں کے دعوے , ایرانی کمانڈر کا بیان بھی سامنے آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا کے اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملوں کے دعوے کے بعد ایرانی کمانڈر کا بیان بھی سامنے آگیا ۔

 امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل ایران کے شہر اصفہان کے فوجی اڈے پر لگے جبکہ ایران نے اصفہان میں اسرائیل کے میزائل حملے کی سختی سے تردید کی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل ایران کے شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا، اسرائیل کا حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا۔

  ایرانی حکام نے اسرائیل میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اصفہان میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا۔ایران کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شےکو نشانہ بنانے کی تھیں، رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے، اصفہان کی فضا میں 3 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔عالمی جوہری ایجنسی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

 عالمی جوہری ایجنسی نے فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات کو کبھی بھی فوجی تنازعات میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
 

Ansa Awais

Content Writer