علی رامے: پاکستان مسلم لیگ ن سڑکوں ،پلوں کی تعمیر و مرمت پر 511 ارب خرچ کرے گی، لاہور اور صوبہ بھر میں سڑکوں و پلوں کی تعمیر اور بحالی کا پروگرام تیار کرلیا گیا۔
محکمہ مواصلات نے آئندہ مالی سال میں پلان کی سفارشات پیش کردیں ہیں۔پنجاب حکومت روڈ سیکٹر میں 511 ارب روپے خرچ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے بجٹ ،فنڈز کی ڈیمانڈ پرحکومت کو سفارشات پیش کردیں گئیں ، لاہور ،پنجاب میں 1000 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام ہوگا ، کنٹرول روڈ، ایکسپریس روڈ اور برجز کی تعمیر و مرمت کا کام ہوگا ۔جبکہ رواں سال میں 300 ارب سے زائد کے فنڈز روڈ سیکٹر پر خرچ ہوں گے۔