علی رامے: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 23 اپریل سے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق اپر پنجاب میں 23اپریل کو ہلکی بارش جبکہ 26سے 29اپریل کوگرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے،پی ڈی ایم اے نے حکومت کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیدی ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کاہدایت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسم کی نئی صورتحال سے بھی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیاہے ۔