فاران یامین : ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور پولیس نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ایس پی کینٹ اویس شفیق نے اہلکاروں کوسکیورٹی فرائض دلجمعی سے سرانجام دینے کی ہدایت دی ۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے افسران و اہلکاروں کوبریفنگ دی۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کےمطابق دوران الیکشن ڈیوٹی اور پولنگ اسٹیشن کے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا گیا،ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،پولنگ سٹیشنز پر افسران و اہلکاران کو بروقت اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی،ایس پی نے پولنگ اسٹیشنز پر آئے ہوئے عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ،الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے،غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے،انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ذمہ داری ہے ۔