ججز کے حرف پاکستان کے مستقبل کو تحریر کر رہے ہیں, فواد چودھری

19 Apr, 2023 | 07:44 PM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے بات چیت پر زور دیا، ہم پہلے دن سے یہی کہہ رہے ہیں، ہم نے تو اسٹیبلشمنٹ کا کہہ دیا کہ وہ بھی ساتھ بیٹھ جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی آج کی سماعت بڑی اہم تھی، آج چیف جسٹس اور دیگر ججز نے جس طرح کا کنڈکٹ کیا وہ قابل تعریف ہے، ان ججز کے حرف پاکستان کے مستقبل کو تحریر کر رہے ہیں، مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ ابھی ایسے لوگ موجود ہے جو پریشر کو برداشت کرتے ہیں۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ کل کہا تھا پاکستان کی جمہوریت بڑے کمزور دھاگے سے بندھی ہے لیکن آج مجھے لگا کہ پاکستان کی جمہوریت مظبوط چٹان سے بندھی ہے۔پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 1 پر ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ایک طرف سیاست ہے تو ایک طرف قانون، کوئی ادارہ قانون سے بالا تر نہیں ہے، دیکھنا ہوگا کہ نگران حکومت 90 دن سے زیادہ چل سکتی ہے، ہم بھی اس معاملے پر سپریم کورٹ جا چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا چیف جسٹس نے بات چیت پر زور دیا، ہم پہلے دن سے یہی کہہ رہے ہیں، ہم نے تو اسٹیبلشمنٹ کا کہہ دیا کہ وہ بھی ساتھ بیٹھ جائے، سراج الحق زمان پارک آئے اور وہ منصورہ واپس نہیں پہنچے تھے کہ علی زیدی کو اٹھا لیا گیا، بتائیں ایسے حالات میں کیسے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ نے بات چیت کرنی ہے تو پہلے ماحول بنائیں، بچوں کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا اور غائب کیا جا رہا ہے، لگتا ہے حکومت میں کچھ عناصر شائد کچھ اور چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں عوام کے آگے سرینڈر کیے بغیر نہیں چل سکتیں، رانا ثناءاللہ اور فضل الرحمن غیر سنجیدہ باتیں کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں