ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے کیلئے بلاول بھٹو ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کے گاوں پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے قائل کرنے کے لیے ان کے گاؤں پہنچے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے آبائی گاؤں عبدالخیل پہنچ گئے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔