محکمہ موسمیات نےمئی میں ریکارڈ توڑ بارشوں کی پیشگوئی کردی

19 Apr, 2023 | 03:55 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نےمئی میں ریکارڈ توڑ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،پاکستان میں مئی کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسم سے متعلق پیشگوئی  کرنے والے بین الاقوامی فورکاسٹنگ ماڈلز کے مطابق مغربی ہوائیں داخل ہونے کے امکانات  ہیں،ہ 28 اپریل سے 5 مئی کے دوران بارش برسانے والا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو 2023 کا اب تک کا سب سے مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز کی جانب سے کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے، ملک کے مختلف مقامات پر اس سسٹم سے تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں