(شاہین عتیق) وفاقی حکومت کی جانب سے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے بلوں میں 5 سو روپے فکسڈ چارجز عائد کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک سال تک مسلسل اعشاریہ 9 یونٹ استعمال کرنیوالوں پر چارجز کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ سال کے دوران 1 ماہ میں زائد گیس استعمال کرنے پر چارجز عائد ہوں گے۔ ایسے صارفین کے بلوں میں میٹر رینٹ کیساتھ فکسڈ چارجز شامل کیے گئے ہیں اور فکسڈ چارجزعائد ہونے پر صارفین کو کم سے کم بل 5 سو روپےادا کرنا ہوگا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں میں چارجز شامل کر دیے ہیں اور فکسڈ چارجز شامل ہونے کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں اضافہ ہوگا۔