عید سے قبل گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

19 Apr, 2023 | 12:48 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور میں عید سے قبل بیف، مٹن اور چکن کے گوشت کی قیمت بڑھا دی گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کا گوشت 516 سے بڑھ کر 532 روپے کلو کردیا گیا جبکہ مٹن کی قیمت 1900 سے بڑھ کر 2200 روپے تک ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بیف کی قیمت بڑھا کر 1200 روپے کلو کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف کی سرکاری ریٹ لسٹ کسی دکان پر نہیں ہے اور دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں