کراچی میں خاتون کا قاتل اس کا شوہر ہی نکلا

19 Apr, 2023 | 12:43 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک کیو میں خاتون کے قتل کا کیس پولیس نے حل کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا قاتل اس کا شوہر ہی نکلا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات میں زخمی ہونے کا ڈرامہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز چھری کے وار سے خاتون اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

اسپتال میں دورانِ علاج خاتون جانبر نہ ہو سکی، جبکہ اس کا شوہر معمولی زخمی تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اور تفتیشی بنیادوں پر قاتل کا سراغ لگا لیا۔

مزیدخبریں