(راؤدلشاد) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ڈی سی لاہور عمرشیر چٹھہ کی ملاقا ت ، گورنر پنجاب نے ڈی سی لاہور کو بلا خوف و خطر فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کردی.
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نےملاقات کے دوران انتظامی امور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سول سرونٹس ریاست کے ملازم ہیں۔وہ کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ میں نہ آئیں۔بیوروکریٹس قانونی اور غیر قانونی احکامات میں فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں۔کسی بھی غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد نہ کریں۔کسی بھی قسم کے انتقامی کارروائی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کریں۔
بانی پاکستان قائداعظم نے کہا تھا کہ سول سرونٹس کسی بھی سیاسی یا گروہی وابستگی سے بلند ہو کر عوام کے خادمین کی حیثیت سے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔