خواجہ آصف ملک کے نئے وزیردفاع مقرر

19 Apr, 2022 | 07:55 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا،خواجہ آصف کو وزیردفاع کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق رانا تنویر وزیر تعلیم اور رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ ہوں گے، خواجہ سعد رفیق وزیرریلوے ہوں گے،خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا گیا، خواجہ سعد رفیق ریلوے اور ہوابازی کے وزیرہوں گے، کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے آج حلف اٹھایا،ایوان صدر میں چیئرمین سینیٹ و قائم  مقام صدر صادق سنجرانی کابینہ سے حلف  لیا، کابینہ میں 30 وفاقی وزرا اور4 وزرائے مملکت حلف اٹھایا۔

 (ن) لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، راناتنویر،مریم اورنگزیب، سعدرفیق،  ریاض حسین پیرزادہ، اعظم نذیر تارڑ اور  جاوید لطیف نے بھی حلف لیا۔

 پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، مرتضیٰ محمود، احسان الرحمان مزاری، عابد حسین بھایو اور  شازیہ مری کابینہ میں شامل ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے امین الحق  اور  فیصل سبزواری کابینہ کا حصہ ہیں۔

 جے یو آئی (ف) کے اسعد محمود ، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور،  طلحہٰ محمود، بی اے پی کے اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، طارق بشیر چیمہ نے بھی حلف اٹھایا جب کہ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان کانجو اور مصطفیٰ نواز وزیر مملکت بن گئے۔

مزیدخبریں