(جمالدین جمالی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر تحریک لبیک کے 40 کارکنوں کو بری کر دیا.
تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹی ایل پی کارکن غلام مصطفی سمیت 40 ملزمان کو بری کیا ہے، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان پر لگے الزامات ثابت نہیں کر سکی۔تحریک لیبک کے وکیل میاں محسن اور اسری چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
تحریک لیبک کے وکلا نے ملزمان کو بری کرنے کی استدعا کی تھی۔ ملزمان کےخلاف 2021 میں تھانہ باغبان پورہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔