لاہور میں سیاسی پاور شو سے قبل عمران خان کا بڑا فیصلہ

19 Apr, 2022 | 05:43 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کل رات سماجی میڈیا پر قوم سے براہِ راست گفتگو کا فیصلہ ، تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت کردی گئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زیرِصدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں 21 اپریل کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ جماعت کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا۔

حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب کی جانب سے تاریخی جلسے سے قبل بڑی ریلیوں کے انعقاد پر بریفنگ دی،چیئرمین تحریک انصاف نےذمہ داران کو قافلوں کے ہمراہ بروقت جلسہ گاہ پہنچنے کی خصوصی ہدایات کیں، صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ کسی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں،سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو قبول کیا گیا تو آئندہ کوئی سربراہِ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جسارت نہیں کرے گا،پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کے لئےیکجا اور متحرک ہے۔21 اپریل کو مینارِ پاکستان کے تاریخی مقام سے پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں