ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریحام خان کو اداکارہ مشی نے کھری کھری سنا دیں؛ ویڈیو دیکھیں

ریحام خان کو اداکارہ مشی نے کھری کھری سنا دیں؛ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Reham Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ان دنوں اپنی سیاست چمکانے کے لئے آئے روز تحریک انصاف اور خاص کر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں، ریحام نے عمران خان کی حمایت کرنے والے اداکارؤں کو بھی نہ  بخشا مگر ایسا کرنا ان کو مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی جانب سے آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف اور اپنے سابق شوہر عمران خان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر بے بنیاد افواہیں پھیلانے کے لئے سرگرم عمل نظر آرہی ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت جانے سے جہاں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین کے چہروں پر خوشی ہے وہیں ریحام خان بھی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ' امپورٹڈ حکومت نامنظور' کے ٹرینڈر نے تاریخ رقم کردی جس کے بارے مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ یہ بوٹس چلارہے ہیں، تحریک انصاف کی حمایت میں عوام اور شوبز دنیا کے متعدد اداکار کررہے ہیں، اداکارؤں کے اس ردعمل پر ریحام خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ممی ڈیڈی اداکار عمران حکومت جانے پر احتجاج کر رہے ہیں تو یہی احتجاج یہ کشمیر کیلئے کرتے تو کیا ہی بات تھی۔

مشہور و معروف اداکارہ مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ریحام خان کو مخاطب کرتے کرارا جواب دیا،  مشی خان نے کہا کہ تو آپ کر لیتی، آپ کس بات کا انتظار کر رہی تھیں، آپ ہمیشہ ہمیں بتانے میں ہی مصروف رہتی ہیں لیکن آپ تو بی بی سی پر موسم کی خبریں دینے میں مصروف تھیں اور ویسٹرن طرز کی زندگی گزار رہی تھیں مگر اب پاکستان آ گئیں ہیں، سر پر دوپٹا لے لیا تو اب آپکو کشمیر یاد آ گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer