حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کا معاملہ؛ عدالت سے بڑی خبر آگئی

19 Apr, 2022 | 04:06 PM

M .SAJID .KHAN

( ملک اشرف)لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے حلف کے لیے حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قرار دےکر واپس کردی۔

تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ نےوزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے حلف کے لئےحمزہ شہباز کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔ رجسٹرار آفس نے دوران سکروٹنی حمزہ شہباز کی درخواست نامکمل ہونے کی بناء پر واپس کی۔تمام دستاویزات مکمل کر کے درخواست کل دوبارہ دائر کی جائے گی۔ حمزہ شہباز کی درخواست کےساتھ مطلوبہ دستاویزات مکمل لف نہیں کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں