پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی ؛ پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے کی روتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر

19 Apr, 2022 | 01:57 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن  چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران حملوں کی زد میں آنے والی ایم پی اے فرح آغا کی ویڈیو جاری کردی۔

فیاض الحسن  چوہان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  کہا کہ یہ میری بہن فرح آغا ہیں اور اس طرح کی دس بزرگ خواتین ممبر اسمبلی ہیں جنہیں حمزہ شہباز اور دوست مزاری کی سرپرستی میں پولیس نے ٹھڈھے مارے اور بوٹوں تلے روندا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر ہم پولیس کا ماتھا چومتے یا پھر انہیں اسمبلی سے باہر نکالنے کی جدوجہد کرتے۔

مزیدخبریں