حریم شاہ سعودی عرب پہنچ گئیں، ویڈیو جاری

19 Apr, 2022 | 01:33 PM

ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اورمتنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے مداحوں کی آگاہی کےلئے  انسٹاگرا م اکاؤنٹ پر سعودی عرب سے کچھ ویڈیو شئیر کی ہیں، جن میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ برقع پہنے ہوئے مقدس سر زمین پر موجود ہیں جبکہ  چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے۔  حریم شاہ کے ہمراہ ان کے شوہر بلال شاہ کو بھی احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں