ویب ڈیسک : ملازم کے لئے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کیوں کی ۔ ایک امریکی عدالت نے میڈیکل لیب کمپنی پر ساڑھے چار لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ملازم کیون برلنگ کو ان کی رضامندی کے بغیر برتھ ڈے پارٹی کے بعد ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد گریویٹی ڈائیگناسٹک کمپنی نے انہیں ملازمت سے نکال دیا تھا۔
کیون برلنگ نے ایک میڈیکل لیبارٹری گریویٹی ڈائیگناسٹک میں اپنے سپروائزر کو خبردار کیا تھا کہ وہ اینگزائٹی یعنی ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں اور وہ اپنی سالگرہ پر کسی قسم کی کوئی پارٹی نہیں کرنا چاہتے۔ کیونکہ اس سے انکے والدین کے درمیان طلاق کی ناخوشگوار یاد وابستہ ہے تاہم 2019 میں ایک ساتھی نے انہیں ہیپی برتھ ڈے کہہ دیا اسی طرح میس میں ان کے لئے ایک برتھ ڈے بینر میں بھی لگایا گیا تھا یہ دیکھ انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔اگلے دن آفس میں ان کے جارحانہ رویئے کےباعث انہیں نوکری سے نکال دیا گیاجس پربرلنگ نے گریویٹی ڈائیگناسٹکس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ انہیں معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عدالت نے گزشتہ ماہ کمپنی کو کیون برلنگ کے نقصانات کے ازالے کی مد میں انہیں ساڑھے چار لاکھ ڈالرز ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ تاہم کمپنی نے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔